نئی دہلی// تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے آج دوپہر وزیراعظم نریندرمودی سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مسٹر راو نے ریاست سے متعلق کئی اہم موضوعات کے علاوہ زونل سسٹم مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن اوردیگر امورپرتبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی جس میں انہوں نے ریاست میں مجوزہ زونل سسٹم سے متعلق امور سے وزیراعظم کو واقف کروایا اور اس سلسلہ میں صدارتی حکم نامہ میں ترمیم کے لئے تعاون کرنے کی خواہش کی۔بتایاجاتا ہے کہ انہوں نے ریاست کے کسانوں کے لئے شروع کردہ رعیتو بندھو اسکیم کی تفصیلات سے بھی مودی کوواقف کروایا اور مختلف فصلوں پر اقل ترین امدادی قیمت فراہم کرنے کے لئے مرکز سے تعاون کی خواہش کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے کے سی آر کل دہلی روانہ ہوئے تھے ۔یواین آئی