نئی دہلی// وزیراعظم نریندرمودی آئندہ 9 فروری سے 12 فروری تک مغربی ایشیا، فلسطین ، متحدہ عرب امارات اور عمان کے دورے پر ہیں ۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ابوظبی میں تعمیر پہلی ہندو مندر کی شیلاپوجن کے ذریعہ افتتاح کریں گے۔ فی الحال متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے پاس ہندو عقیدت مندوں کے لئے واحد ایک مندر ہے جو دبئی میں ہے۔ یو اے ای حکومت نے 2015 میں مودی کے پہلے امارات دورے کے دوران ایک مندر کی تعمیر کے لئے ابوظبی میں زمین الاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا اور وہاں کی حکومت نے الوتھبا میں بیس ہزار اسکوائر میٹرس زمین الاٹ کیا۔ مندر پرائیویٹ فنڈ کے ذریعہ تعمیر کی گئی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 26 لاکھ ہندوستان رہتے ہیں جہاں ان کی آبادی 30 فیصد ہندوستانی ہیں۔ 10 فروری کی شام وزیراعظم مودی ابوظبی پہنچیں گے اوراگلے دن دبئی کا سفر کریں گے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ گیافروری کو دبئی اوپیرہ میں ہندوستانی کمیونٹی استقبالیہ میں خطاب کریں گے۔
تقریبا ایک ہزار 800 افراد کی تقریب میں شرکت کی امید ہے۔