یو این آئی
دبئی/چین کی فٹ بال ٹیم کے کپتان وو لئی گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے جمعرات کو بحرین کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر نہیں کھیلیں گے ۔وو طبی ٹیم کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد دبئی میں چین کے تربیتی کیمپ سے چلے گئے تھے ۔چین کے مڈفیلڈر وانگ شینگ یوان نے کہا کہ وو لئی کا انجری کے باعث باہر ہونا ہمارے لیے یقیناً افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا ‘‘انہوں نے قومی ٹیم اور اپنے کلب کے لیے بہت سارے گول کیے ہیں۔ وہ قومی ٹیم کے کپتان ہیں اور انہوں نے میدان میں اور باہر دونوں جگہ مثبت اثرات ڈالے ہیں۔’’چار میچوں کے بعد چین گروپ سی میں تین پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے ۔ بحرین کے پانچ پوائنٹس ہیں اور وہ چھ ٹیموں کے گروپ میں چوتھے نمبر پر ہے ۔