لیڈز/شاہد خان آفریدی کو دو سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نیویسٹ انڈیز کے خلاف الوداعی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں دیاتھا اس طرح چیمپئن آل رائونڈر کی گرائونڈ سے رخصت ہونے کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور پاکستان کا سب سے مقبول کرکٹر خاموشی سے انٹر نیشنل کرکٹ سے رخصت ہوگیا۔ اب جمعرات کو شاہد آفریدی ہوم آف کرکٹ لارڈز میں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ ورلڈ الیون کے کپتان کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ مجھے کسی سے کچھ نہیں چاہیے میرا سرمایہ میرے پرستار ہیں۔ ورلڈ الیون کی جانب سے لارڈز میں انٹر نیشنل میچ کھیلنا ور کپتانی کرنے اعزاز ہے۔ شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے98ٹی20 انٹر نیشنل میں97وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اگر وہ ورلڈ الیون کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ 100وکٹوں کا منفرد اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن جائیں گے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ریکارڈ تو بنتے رہتے ہیں لیکن میں انٹرنیشنل میچ کھیل رہا ہوں یہ میرے لئے بڑی بات ہے۔