یو این آئی
لیما/پیرو فٹ بال فیڈریشن (ایف پی ایف) نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں ٹیم کے ناقص مظاہرہ کے بعد پیرو نے منیجر آسکر ایبانیز کو برطرف کردیا۔ ایف پی ایف نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا”ہمارا ادارہ سینئر قومی ٹیم کی قیادت کرنے میں ذمہ داری اور عزم کا مظاہرہ کے لئے ایبانیز اور اس کے کوچنگ اسٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ ”ایف پی ایف نے فوری طور پر ارجنٹینا میں پیدا ہوئے سابق گول کیپر ایبانیز کے متبادل کا اعلان نہیں کیا، جس نے پیرو کے لیے 50 میچ جیتے تھے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق کارلوس سلویسٹری اور مینوئل بیریٹو اس عہدے کے ابتدائی دعویداروں میں شامل ہیں۔ایف پی ایف کا فیصلہ پیرو کو اپنے آخری کوالیفائر میں پیراگوئے سے 1-0 سے ہارنے کے ایک دن سے بھی کم وقت میں آیا ہے ۔ لیما کے ایسٹاڈیو نیشنل میں منگل کو ملی شکست کے بعد بلینکیروجا 18 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کے جنوبی امریکی فہرست میں نویں نمبر پر آگیا، 1998 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائرز کے لئے ہوم اینڈ اوے راؤنڈ رابن فارمیٹ اپنانے کے بعد سے ٹیم کی بدترین کارکردگی۔