نئی دہلی/(یواین آئی)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ کپتان وراٹ کوہلی ہی اصل میں ٹیم انڈیا کے 'باس' ہیں اور وہ بطور کوچ ان کی صرف رہنمائی کررہے ہیں۔انڈین ٹیم کی موجودہ لے کی ستائش کرتے ہوئے شاستری نے کہا کہ وراٹ میدان اور میدان کے باہر جس طرح سے سمجھداری دکھارہے ہیں اسے دیکھ کر وہ بہت مطمئن ہیں۔وراٹ کی ہمیشہ تعریف کرنے والے سابق کرکٹر شاستری کو انڈین ٹیم کا کوچ بنانے میں بھی کپتان کا رول سب سے اہم رہاتھا اور کوچ ار کپتان کے درمیان مضبوط تال میل ہمیشہ ہی موضوع بحث رہتا ہے ۔انڈین ٹیم کے اہم کوچ شاستری نے ایک چینل کو دئے انٹرویو میں وراٹ کی بے حد تعریف کی اور انہیں ٹیم کا اصلی 'باس' بھی بتایا اور کہا کہ وہ ہمیشہ وراٹ کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں۔انہوں نے دہرایا کہ ان کے اور وراٹ کے درمیان بھی کافی بڑھیا ہیں۔شاستری نے کہا''ہمارے بیچ بہترین تال میل ہے ۔ہم دونوں کافی حد تک ایک جیسے ہی ہیں۔ہم صرف جیتنے کے لئے کھیلتے ہیں۔''کوچ نے کہا''ہماری ٹیم صرف ساتھ وقت بتانے کے لئے ہی ٹیم کا حصہ نہیں ہے ۔ہم لڑنے اور جیتنے کے لئے ہی اترتے ہیں۔ہم کھیل کو آگے لے جانے کے لئے اترتے ہیں۔ان کی سوچ مجھ سے کافی ملتی جلتی ہے ۔وہ جیسے بظاہر نظرآتے ہیں ویسے ہی انسان بھی ہیں۔''وراٹ کی کپتانی میں جہاں ہندوستان اس وقت دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہے وہیں شاستری نے اپنے کریئر میں صرف ایک ٹیسٹ میں ہی ہندوستان کی قیادت کی ہے ۔