دبئی// (یواین آئی) ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی بھلے ہی ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے خلاف اچھی شروعات کے بعد آؤٹ ہوگئے لیکن وہ ٹورنامنٹ کے اگلے میچ کے لیے وہ سخت پسینہ بہا رہے ہیں۔ ایک ماہ کے وقفے کے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے کوہلی نے پاکستان کے خلاف 34 گیندوں پر 35 رن کی اہم اننگز کھیلی۔ ہندوستان نے اتوار کو پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ہندوستان کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر اپنے ورزش سیشن کی تصاویر کو ایپ پر شیئر کی۔ کوہلی نے پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف کو ٹیم انڈیا کی دستخط شدہ جرسی بھی بطور تحفے میں دی۔بی سی سی آئی نے ہندوستان کے اسٹار بلے باز کی جانب سے پاکستان کے ایک تیز گیند باز کو ہندوستان کی جرسی تحفے میں دیتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور لکھا، “میچ ختم ہو سکتا ہے لیکن اس طرح کے لمحات کبھی کبھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔” ہندوستان کا مقابلہ بدھ کے روز ہانگ کانگ سے ہوگا ۔