سینچورین//ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نو وکٹ سے ملی شاندار جیت کا کریڈٹ ٹیم کے گیند بازوں کو دیا ہے ۔ ہندستان نے اتوار کو ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 32.2 اوور میں 118 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا اور پھر شکھر دھون اور وراٹ کی شاندار اننگز سے 20.3 اوور میں ایک وکٹ پر 119 رنز بنا کر 177 گیندوں کے باقی رہتے نو وکٹ سے میچ اپنے نام کر لیا۔ ہندستان نے چھ میچوں کی سیریز میں اب 2۔0 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہاکہ گیند بازوں نے ایک بار پھر حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسپنر نے بہت اچھا مظاہرہ کیا۔اس طرح کی جیت سے ہمیشہ اچھا محسوس ہوتا ہے ۔ہم نے صبح جو حکمت عملی تیار کی تھی اسے میدان پر اچھی طرح سے نافذ کیا ۔ امید ہے کہ ٹیم آگے بھی اسی کارکردگی کو برقرار رکھے گی۔ کپتان نے ساتھ ہی کہاکہ ڈربن کے مقابلے میں یہ وکٹ کافی سخت تھا۔ہمیں پتہ تھا کہ پچ پر زیادہ گھاس نہیں ھوگی۔وکٹ کافی سخت اور خشک تھا۔چھوٹے ہدف کا تعاقب ہمیشہ مثبت طریقے سے کرنا ضروری ہوتا ہے ۔جنوبی افریقہ ٹیم کا مڈل آرڈر ناتجربہ کار ہے اور ہم نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا۔ یجویندر چہل نے 8.2 اوور میں 22 رن دے کر سب سے زیادہ پانچ وکٹ لئے ۔چہل نے پہلی بار ون ڈے میں پانچ وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ چہل پہلے ایسے ہندستانی بولر ہیں جنہوں نے سینچورین میدان میں پانچ وکٹ لیے ہیں۔اس کے علاوہ وہ پہلے ایسے ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ میں میزبان ٹیم کے خلاف پانچ وکٹ لئے ہیں۔ان کی اس شاندار کارکردگی کے لئے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ چہل نے کہاکہ ملک کے لئے بہت اچھا مظاہرہ کرکے اچھا لگا۔یہ وکٹ ڈربن کے مقابلے میں بہت بہتر تھا۔گیند مسلسل ٹرن ہو رہی تھی۔پہلی بار ون ڈے میں پانچ وکٹ لئے ۔جب میں نے پہلی وکٹ لی اس کے بعد کلدیپ نے بھی دو وکٹ نکالے ۔اس سے میزبان ٹیم پر دبا¶ بڑھتا گیا۔یواین آئی