Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
سپورٹس

وراٹ اور رہانے کی بدولت ہندوستان کا آسٹریلیا کو شاندار جواب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 16, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
پرتھ/کپتان وراٹ کوہلی (ناٹ آوٹ 82) اور نائب کپتان اجنکیا رہانے (ناٹ آوٹ 51) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو آسٹریلیا کو شاندارجواب دیتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹ پر 172 رنز بنا لئے ۔ ہندوستان نے صبح آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 326 رن پر سمیٹ دیا تھا اور اب وہ پہلی اننگز میں آسٹریلیا سے 154 رن پیچھے ہے ۔ وراٹ اور رہانے نے چوتھے وکٹ کے لئے 184 گیندوں میں 90 رن کی ناٹ آوٹ ساجھے داری کی۔ وراٹ نے 181 گیندوں پر ناٹ آوٹ 82 رن میں نو چوکے لگائے ہیں جبکہ رہانے نے 103 گیندوں پر ناٹ آوٹ 51 رن میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے ۔ وراٹ اور رہانے نے اپنی شراکت کے دوران آسٹریلوی گیند بازوں کو غلبہ حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ دونوں نے میدان پر شاندار شاٹ کھیلے ۔ وراٹ اور رہانے کے اسٹریٹ ڈرائیو تو خاص طور پر دیکھنے کے قابل تھے ۔ وراٹ نے تو آسٹریلیا کے خلاف جیسے بڑی اننگز کھیلنے کی عادت ڈال لی ہے ۔ ہندستانی کپتان کا آسٹریلیا کے خلاف یہ 10 واں ففٹی پلس اسکور تھا اور گزشتہ نو میں سے چھ موقعوں کو وراٹ نے سنچری میں تبدیل کیا ہے ۔ وراٹ ابھی سنچریوں کی سلور جوبلی منانے سے صرف 18 رن دور رہ گئے ہیں ۔ وراٹ کا ان کے ڈپٹی رہانے نے اچھا ساتھ دیا اور دونوں نے دن کے اختتام پر ہندستان کو خوشگوار حالت میں پہنچا دیا ہے ۔ صبح آسٹریلیا کو سمیٹنے کے بعد ہندستان نے کافی خراب شروعات کی اور صرف آٹھ رن تک دونوں اوپنروں کو گنوا دیا۔ مرلی وجے اور لوکیش راہل دونوں ناکام رہے ۔وجے کو مشیل اسٹارک نے تیسرے اوور کی آخری گیند پر بولڈ کر دیا۔ وجے 12 گیند کھیل کر اپنا اکاؤنٹ نہیں کھول پائے ۔ راہل کو چھٹے اوور کی آخری گیند پر جوش ہیزل وڈ نے بولڈ کیا۔ راہل نے 17 گیند کھیل کر محض دو رن بنائے ۔ گزشتہ میچ کے سنچری میکر اور مین آف دی میچ رہے چتیشور پجارا نے ایک بار پھر آسٹریلوی گیند بازوں کا ڈٹ کر سامنا کیا۔ پجارا نے وراٹ کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 74 رن جوڑے اور ہندستان کو بحران سے باہر نکالا۔ پجارا کے اٹیک کو اسٹارک نے انہیں ٹم پین کے ہاتھوں کیچ کراکر ختم کیا۔ پجارا نے 103 گیندیں کھیلیں اور 24 رن میں صرف ایک چوکا لگایا۔ پجارا کا وکٹ 82 کے اسکور پر گرا لیکن اس کے بعد وراٹ اور رہانے نے ٹیم کو کوئی اور نقصان نہیں ہونے دیا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے چھ وکٹ پر 277 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ کپتان ٹم پین (16) اور پیٹ کمنز (11) نے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے ٹیم کے اسکور کو 300 کے پار پہنچا دیا۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا 350 سے زیادہ کے اسکور کی طرف گامزن ہو چکا ہے ۔ لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے 16 رن کے وقفے میں آسٹریلیا کے آخری چار وکٹ نکال کر میزبان ٹیم کی اننگز 326 رنز پر سمیٹ دی۔ امیش یادو نے کمنز کو بولڈ کیا۔ کمنز نے 19 رن بنائے اور وہ اپنے ا سکور آٹھ رن کا اضافہ کر سکے ۔ جسپریت بمراہ نے پین کو ایل بی ڈبلیو کر ہندوستان کو آٹھویں کامیابی دلا دی۔ پین نے 89 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے ۔ ایشانت شرما نے مشیل اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ کے وکٹ لے کر آسٹریلیا کی اننگز نمٹا دی۔ ایشانت 20.3 اوور میں 41 رن پر چار وکٹ لے کر ہندستان کے سب سے کامیاب گیند باز رہے ۔ بمراہ کو 53 رن پر دو وکٹ، یادو کو 78 رن پر دو وکٹ اور ھنوما وھاري کو 53 رن پر دو وکٹ ملے ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

سپورٹس

پاکستان کے ساتھ کشیدگی آئی پی ایل ایک ہفتے کیلئے ملتوی

May 9, 2025
سپورٹس

کھیلو انڈیا شوٹنگ میں مہاراشٹرا نے جیتاگولڈ ، بہار کو برونز میڈل ملا

May 9, 2025
سپورٹس

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ آج مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

May 9, 2025
تازہ ترینسپورٹس

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

May 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?