سانبہ// جموں۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوار رمن بھلا نے پیر کے روز وجے پور اور سانبہ کے متعدد دیہات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور لوگوں سے کانگریس کے امیدوار کے حق میں ووٹ مانگے۔انکے ہمراہ سابقہ ایم پی مدن لعل شرما ، سابقہ وزیر منجیت سنگھ ، گوربھچن کور، پنڈت سدھو رام ، سابق ایم ایل اے پرکاش شرما ، ونود مشرا، سنی سنگرال ،سابقہ ایم ایل سی نور حسین ، یوتھ صدر اودھے بانو چب، این سی کے ٹھاکور مہندر سنگھ ، ستونت کور،ڈوگرہ، سبھاش بھگت، سنجیو شرما ، سریندر شرما ، چودھری بچن لعل، اند رپال سنگھ ،چودھری بشن سنگھ ،راجن شرما ، تیج رام ،بابو رام ، جوگیندر بھگت، بابل گپتا، کیپٹن موہن لعل، تیرتھ رام بھگت، راجکمار بھگت، سوم دت ،بلاک صدور ،وراڈ صدور، سرپنچ،پنچ اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی تھی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں رمن بھلا نے کہا کہ وجے پور میں لوگوں کی بے کے پی کے سابقہ ایم ایل اے کے خلاف سخت ناراضگی ہے،جومبینہ طور سے علاقہ کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اس موقعہ پر انہوں نے الزام لگایا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کے نا پاک گٹھ جوڑ سے فرقہ پرستی اور علاقائی تعصب کو فروغ ہوا ہے او رموجودہ صورتحال انکی غلط حکمرانی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سرکار ہر محاذ پر ناکام رہی ہے،جسکی وجہ سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے عوام سے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔