سوپور// وتر گام رفیع آباد میں پولیس سٹیشن پر گرینڈ پھینکا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔رات دیر گئے وتر گام تھانے پر جنگجوئوں نے گرینیڈ پھینکا جو قریب ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔اس موقعہ پر پولیس نے جوابی فائرنگ نہیں کی۔ادھر پستونہ ترال کراسنگ پر واگڈ ترال میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ پٹاخوں کی آواز ہو، تاہم لوگوں نے کہا کہ فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔