نئی دہلی// سپریم کورٹ نے جمعہ کوکہا کہ جیلوں میں بھیڑ کم کرنے کے اقدام میں کووڈ وبائی امراض کے دوران رہا کیے گئے تمام مجرموں اور زیر سماعت قیدیوں کو 15 دن کے اندر خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔جسٹس ایم آر شاہ اور سی ٹی روی کمار کی بنچ نے کہا کہ زیر سماعت قیدی، جنہیں وبائی امراض کے دوران ہنگامی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا،سرنڈر کرنے کے بعد مجاز عدالتوں کے سامنے باقاعدہ ضمانت کے لیے جا سکتے ہیں۔بنچ نے کہا، “وہ تمام مجرم جنہیں COVID-19 وبائی مرض کے دوران رہا کیا گیا تھا ان کے سرنڈر کے بعد وہ اپنی سزا کی معطلی کے لیے مجاز عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں”۔عدالت عظمی کی ہدایات کے مطابق قائم کی گئی اعلی اختیاراتی کمیٹی کی سفارشات پر مختلف ریاستوں میں وبائی امراض کے دوران کئی مجرموں اور زیر سماعت قیدیوں کو، جن میں سے زیادہ تر وہ لوگ تھے جنہیں غیر گھنانے جرائم کے لیے درج کیا گیا تھا۔