عاصف بٹ
کشتواڑ //اتوار کی دیرشام کو ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری شروع ہوئی جس کے دوران ضلع کے واڑون کے اوپری علاقوں مرگن و سنتھن ٹاپ وغیرہ میں بھی تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔واڑون کے سکھنائی میں دو سے تین انچ تازہ برفباری درج کی گی جسے علاقے کی عوام گھروں میں محصور ہوکررہ گئی وہی مرگن ٹاپ و سنتھن ٹاپ پر بھی تازہ برفباری ہوئی۔سنتھن ٹاپ پر ہوئی تازہ برفباری کے بعد شاہرہ کو عارضی طور آمدرفت کیلئے بند کردیاگیا۔ سنتھن ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ ایس ڈی ایم چھاترو شوکت حیات نے بتایا کہ سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جسکے بعد سڑک کو احتیاطی طورپر بند کردیاگیا ہے۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل کی جانب سے کلرینس ملنے تک سڑک کو بند رکھا جاتاہے۔انھوں نے عوام سے سڑک پر سفر نہ کرنے کی اپیل کی۔ سنتھن سڑک امسال پہلی مرتبہ ماہ جنوری میں آمدرفت کیلئے کھلی رہی ہرروز سینکڑوں کی تعداد میں مسافر اس سڑک پر سفر کرتے ہیں جبکہ سیاحوں کی بڑی تعداد بھی سنتھن ٹاپ پر دیکھنے کو مل رہی ہے۔