راولپنڈی /پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل کہنا تھا کہ کم بیک کرنا ڈیبیو سے زیادہ مشکل ہے ۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی آپ سے توقعات ہوتی ہیں کہ آپ اچھا پرفارم کرو گے ۔ جواب ہمیشہ کارکردگی سے دینا چاہیے ۔فاسٹ بولر نے کہا کہ کرکٹ تبدیل ہوچکی ہے ، گیند بازوں کو بلے بازوں سے ایک قدم آگے سوچنا پڑتا ہے ۔