سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میں منعقدہ آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران واٹر ریگولیٹری پالیسی ترتیب دینے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال خیال کیا گیا کہ تاکہ کشمیر میں پائیدار بنیادوں پر آبی ذخائر کا تحفظ یقینی بن سکے۔میٹنگ میں وادی کے تمام اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں نے ویڈ یوکانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔جب کہ سی ای صحت عامہ اوروی سی لائوڈا کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی میٹنگ میں موجو دتھے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ پوری ریاست شاندار آبی ذخائر سے مالا مال ہے جنہیں تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ واٹر ریگولیٹری پالیسی ترتیب دینے سے آبی ذخائر کی بقأ اورتحفظ یقینی بن جائے گا۔صوبائی کمشنر نے تمام ترقیاتی کمشنروں کو اری گیشن وفلڈ کنٹرول ،فارسٹ اور مال محکموں کے علاوہ دیگر محکموں کے آفیسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی جو کہ اپنے متعلقہ اضلاع میں آبی ذخائر کی موجودگی کا خاکہ پیش کرے گی۔انہوںنے کہا کہ ٹیم آبی ذخائر کی موجودہ حدوں اور پہلے کے ریکارڈ کے بارے میں بھی ایک مہینے کے اندر اندر جانکاری فراہم کرے گی۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کی ساری کوششوں کا مقصد آبی ذخائر کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنا ہے۔