سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک نے جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کو اپنے کنبے کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہاڑ جیل میں کشمیری قیدیوںپرجانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے لیکن انسانی حقوق کی دعوئیدار تنظیمیں اس سنگین مسئلہ پر خاموش تماشاہی بنی بیٹھی ہیں ۔ملک نے اتوار کووالدین اسیران تہاڑ جیل کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریس کالونی سرینگر میں احتجاج کیا ۔ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والے یہ کنبے یہاں اس لئے احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ ان کے پیاروں کو تہاڑ جیل میں بھری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔انہوں نے کہا انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ مجرمانہ خاموشی کو توڑ کر ہندوستان کو جو کھلی چھوٹ دی گئی ہے اُس کو بند کرایا جائے ۔