سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعرات کو جنگجوئوں کے ساتھ جاری معرکہ آرائی کے دوران ایک پولیس آفیسر اور اس کا پی ایس او، زخمی ہوگئے۔
یہ معرکہ آج صبح سے سوپور کے وارہ پورہ علاقے میں جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سٹیشن ہائوس آفیسر ڈھنگی وچھہ مدثر گیلانی اور اس کا ذاتی حفاظتی اہلکار(ایس پی او) جاوید احمد ایک دھماکے کی وجہ سے زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
یہ دھماکہ معرکہ آرائی کی جگہ پر ہی ہوا اور دونوں اس کی زد میں آگئے۔