Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی|| پیرپنچال کے آر پار برف و باراں آج سہ پہر تک غیر موافق موسم کی پیش گوئی، کل سے خوشگوار رہنے کا امکان

Mir Ajaz
Last updated: February 21, 2024 12:01 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// وادی کشمیر میں گذشتہ 48گھنٹوں سے پہاڑی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں بشمول سرینگرمیں ہلکا برف و باراں جاری رہا۔ گلمرگ میں منگل کی صبح تک قریب4 فٹ اورسونہ مرگ میں قریب 5 فٹ برف جمع ہوئی جبکہ سادھنا ٹاپ پر سات فٹ، راز دان ٹاپ پر چھ فٹ اور تلیل گریز میں پانچ سے سات فٹ برف جمع ہوئی ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 29.0 ملی میٹر، پہلگام میں 40.1 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 76.8 ملی میٹر، کپوارہ میں 41.9 ملی میٹر(برف)، گلمرگ میں 59.2 ملی میٹر(برف)، سرینگر ہوائی اڈے پر29.0 ملی میٹر، پلوامہ میں 14.0 ملی میٹر، اننت ناگ میں 25.0 ملی میٹر، گاندر بل میں30.0 ملی میٹر، بارہمولہ میں43.5 ملی میٹر اور بڈگام میں 19.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ کشمیر میں مسلسل تیسرے دن بارش جاری رہی اور وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔اشرف چراغ نے کپوارہ سے اظلاع دی ہے کہ ضلع صدر مقام سے سرحدی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا جبکہ مژھل علاقہ میں ایک مکان برف کے نیچے دب گیا اور لولاب علاقہ میں چند ایک کو نقصان پہنچا ۔ضلع میں منگل کوتیسرے روز بھی برف باری جاری رہی ۔بھاری برف باری کی وجہ سے ضلع کے سرحدی علاقے کیرن ،کرناہ ،مژھل ،بڈنمبل اور جمہ گنڈ کٹ کر رہ گئے ہیں۔ نستہ ژھن گلی سادھنا پر تازہ 4فٹ ،فرکیاں گلی پر 4اور مژھل کی زیڈ گلی پر 5فٹ،تلیل گریز میں 4 فٹ برف باری ہوئی۔کپوارہ کے میدانی علاقوں میںایک فٹ سے زیادہ برف ریکارڈ کی گئی۔کنگن سے غلام نبی رینہ نے کہا ہے کہ ادھر ہنگ سونمرگ کے مقام پر ایک بھاری برکم برفانی تودہ گرآیا جس کے باعث سونہ مرگ سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوگئی ۔مشتاق الحسن کے مطابق گلمرگ اور ٹنگمرگ میں سیزن کی بھاری برفباری سے سب ڈوثرن ٹنگمرگ کے بالائی علاقوں میں سفید چار بچھ گی ہے۔دورز دراز علاقہ جات کا زمینی رابط ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہوگیا ہے۔ گلمرگ،ٹنگمرگ اور بابا ریشی میں رواں سال کے سیزن کی پہلی بھاری برفباری سے لوگ گھروں کے اندر محصور ہوکر رہ گئے۔ افروٹ پہاڑی پر 8 فٹ، کونگ ڈوری میں5 فٹ،گلمرگ میں 4 فٹ، بابا ریشی اڈھائی فٹ جبکہ ٹنگمرگ میں ڈیڑھ فٹ برف جمع ہے۔شہرسرینگر اور اس کے ملحقہ علاقوں کے علاوہ جنوبی و شمالی کشمیر میں تقریباً 3انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ وسطی کشمیر کے چرار شریف، یوسمرگ،ڈھلون، کمرازی پورہ، بیروہ، کھاگ اوردیگر بالائی علاقوں میں بھی اچھی خاصی برفباری ہوئی۔
ٹنل کے پار
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شاہراہ کے ساتھ واقع بانہال قصبے میں منگل کی صبح 8.30 بجے 83.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بھدرواہ میں 58.8 ملی میٹر بارش ، بٹوٹ میں( (49.6 ملی میٹر، کٹرہ میں 16.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جموں شہر میں صبح 8.30 بجے تک 5.8 ملی میٹر بارش ہوئی، ترجمان نے کہا کہ23 فروری کو چھوڑ کر 25 فروری تک الگ تھلگ مقامات پر بارشیں ہوں گی۔
تودوں کی وارننگ
محکمہ آفات سماوی نے جموں و کشمیر کے 10 اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ایک بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن، اننت ناگ، کولگام کپواڑہ،بانڈی پورہ،بارہمولہ اور گاندربل اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم اور درمیانی خطرے کی سطح کے ساتھ برفانی تودے گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی رہنما پرہ کے خلاف ”ایم سی سی“ کی خلاف ورزی کا مقدمہ مسترد
تازہ ترین
اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

July 4, 2025
کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?