پرویز احمد
سرینگر //گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے 18اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 2افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد4لاکھ 79ہزار 256ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 26ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میںجمعرات کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 4ہزار 588ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیںجو دونوں کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 8اضلاع جن میں بڈگام ، پلوامہ، اننت ناگ، کپوارہ، بانڈی پورہ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر2اضلاع میں 2افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 2افراد میں سرینگر میں ایک اور بارہمولہ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 5ہزار 231ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 52ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے 10اضلاع جن میں ضلع جموں، ادھمپور، راجوری، ڈوڈہ، سانبہ، کشتواڑ ، کٹھوعہ، پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 74ہزار25ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 26ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2352بنی ہوئی ہے۔