عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 18 جنوری تک موسم ابر آلود اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔موسمیاتی مرکز سرینگر نے بتایا کہ 11 جنوری کو جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ جموں و کشمیر ڈویژن کے الگ تھلگ اونچے مقامات پر برف باری متوقع ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 12 سے 14 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ 15 سے 16 جنوری تک ابر آلود رہنے کے ساتھ الگ تھلگ اونچائی پر ہلکی برفباری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 17 سے 18 جنوری تک موسم ابر آلود رہے گا۔ادھر جمعہ کے روز بھی وادی کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہنے کے ساتھشبانہ سرد ی کی لپیٹ میں رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ سے خاص طور پر اونچے علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔حکام نے بتایا کہ سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سیلسیس پر طے ہو۔گلمرگ میںمنفی 8.1 ،پہلگام میں منفی 10 ڈگری سیلسیس پر طے ہوا۔پہلگام وادی کا سب سے سرد مقام تھا۔قاضی گنڈمیں منفی 7.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کپواڑہ میں منفی 5.6 جبکہ کوکرناگ میں پارہ منفی 5.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔