عاصف بٹ
جموں//جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے وئیر ہاوس میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز جموں کے وئیر ہاوس میں دکان سے آگ نمودا رہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک تباہ و برباد ہو کر رہ گی۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔اس دوران سب ڈویژن مڑواہ کے نواپچی علاقہ میں درمیان شب آگ کی ہولناک واردات میں رہایشی مکان و دوکانیں خاکسترہوئیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی درمیان شب نواپچی میں گل محمد زرگر کی دو دوکانوں و رہایشی عمارت میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے مکان و دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے بچائو کاروائی عمل میں لائی اوربروقت کاروا ئی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیاتاہم اس دوران دوکانیں و رہایشی عمارت جل چکے تھے جبکہ دیگر املاک کو بچالیاگیا۔مقامی لوگوں نے علاقے میں فایر سروس نہ ہونے کو لیکر سخت ناراضگی کااظہار کیا اور انتظامیہ سے علاقہ میں جلد ازجلدفایر سروس سٹیشن قایم کرنے کا مطالبہ کیا۔