واشنگٹن//امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سینئر لیڈر نینسی پلوسی کو دوبارہ کانگریس کے ایوان زیریں ہاو¿س آف ری پریزینٹیٹو (ایوان نمائندگان) کی اسپیکرمنتخب گیا ہے۔
اس عہدے کے لئے اتوار کے روز ہوئی ووٹنگ میں پلوسی نے 216–208 ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی یموکریٹک پارٹی کے پانچ اراکین نے 80 سالہ پلوسی کے خلاف ووٹ دیا۔
پلوسی 2003 سے ہی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر ہیں۔ اس سے قبل وہ 2007 سے 2011 تک ایوان نمائندگان کی اسپیکر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ فی الحال اس عہدے پر 2019 سے ہیں۔ وہ اس عہدے پر رہنے والی امریکی تاریخ کی پہلی خاتون ہیں۔