ریو ڈی جنیرو/یو این آئی/ برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن (سی بی ایف) نے کہا کہ اسٹار فٹبالر برازیل کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی نیمار اپنے بائیں گھٹنے میں کروسیٹ لگمنٹ اور مینیسکس کی سرجری کی جائے گی جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے تک فٹ بال کے میدان سے باہر رہ سکتے ہیں۔31 سالہ برازیلین کو منگل کو مونٹیویڈیو میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں یوروگوئے کے خلاف میچ کے پہلے ہاف کے دوران اسٹریچر پر لے جایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا’’برازیل کی قومی ٹیم اور الہلال کا میڈیکل ڈیپارٹمنٹ مسلسل رابطے میں ہے اور کھلاڑی کی صحت یابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی‘‘۔نیمار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں مضبوط ہوں لیکن اس بار مجھے اپنے کنبہ اور دوستوں کی اور بھی زیادہ ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا’’چوٹ اور سرجریوں سے گزرنا آسان نہیں ہے، لیکن میں پراعتماد ہوں، محبت اور حمایت کے پیغامات کے لیے آپ کا شکریہ‘‘۔خیال ر ہے کہ منگل کو مونٹیویڈیو میں یوروگوئے اور برازیل کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے دوران برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کے گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی اور انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا تھا۔ برازیل یہ میچ یوروگوئے سے 2-0 سے ہار گیا تھا۔