عظمیٰ نیوز ڈیسک
دبئی/عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نیمار دبئی میں قیمتی جائیداد کے مالک بن گئے۔ انہوں نے بیش قیمت پینٹ ہاؤس خرید لیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نیمار نے دبئی میں انتہائی لگژری رہائشی اسکیم میں قیمتی پینٹ ہاؤس خریدا ہے جس کی مالیت 20 کروڑ درہم ہے۔رپورٹ کے مطابق نیمار نے یہ پینٹ ہاؤس دبئی کی مقامی کمپنی بن غاطی کی انتہائی لگڑری رہائشی اسکیم ’’بوگاٹی ریذیڈنسی‘‘ میں خریدا ہے، جو اپنی آسائشات کے باعث دنیا بھر کے امرا اور شہرت یافتہ افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔نیمار نے جو پینٹ ہاؤس خریدا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ 360 ڈگری پر ہے اور اس کا ویو پورے دبئی کا احاطہ کرتا ہے۔اس کے علاوہ اس پینٹ ہاؤس میں سوئمنگ پول کے علاوہ گاڑی کے لیے خصوصی لفٹ بھی ہے۔