عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں کے کوٹ بلوال سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس کے درجنوں کارکنان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیا کرلی ہے۔ اس سلسلے میں اپنی پارٹی کے جموں آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں پارٹی لیڈران نے نئے اراکین کا استقبال کیا۔موصولہ بیان کے مطابق ان کارکنوں نے یہ محسوس کرنے کے بعد نیشنل کانفرنس چھوڑ دی کہ یہ جماعت انتخابی مہم کے دوران عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں میں اپنی پارٹی کے دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے نئے اراکین کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اپنی پارٹی انہیں عوامی خدمت کےلئے مواقع فراہم کرے گی اور ایہ جماعت اُن کے لئے ایک بہتر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔