بلال فرقانی
سرینگر// مرکزی وزیر خزانہ کو جموں کشمیر میں جی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافہ نہ کرنے کی وکالت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے لیڈراں نے کہا کہ جموں کشمیر کے صنعت کار اور شعبہ سیاحت اور دستکاری شعبے کو پہلے ہی نقصان پہنچا ہے اور یہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں ان لیڈروں نے کہا کہ پی ڈی پی نے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر جموں کشمیر میں جی ایس ٹی نافذ کیا ،حالانکہ اس وقت نیشنل کانفرنس نے اسمبلی میں اس کے نفاذ کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر نے کہا تھا کہ پی ڈی پی نے جموں کشمیر کی واحد مالی خود مختاری کو اقتدار کی خاطر ختم کیا۔نیشنل کانفرنس کے ممبران اسمبلی سرینگر نے بھی کہا کہ شہر سرینگر میں دستکاری شعبے سے وابستہ لوگ گزشتہ10برسوں سے معاشی اور اقتصادی بد حالی کا شکار ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ممبر پارلیمنٹ وسطی کشمیر آغا روح اللہ مہدی پارلیمنٹ میں جی ایس ٹی کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔