Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

نیشنل کانفرنس عوام کی نمائندگی کرتی رہے گی:عمر عبداللہ

Last updated: May 6, 2022 12:00 am
Share
3 Min Read
SHARE

ایام عید کے دوران عوامی وفود،پارٹی لیڈران اور کارکنان کی ملاقات

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے روز اول سے ہی عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھا ہے اور ہمیشہ اس بات میں یقین رکھا ہے کہ سرداری عوام کا حق ہے اور یہ جماعت آج بھی اسی اصول پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے ۔ ان باتوں کا اظہار پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ایام عید کے دوران اپنی رہائش گاہ واقع گپکار روڑ پر عوامی وفود، عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر کو اس وقت زبردست چیلنجوں ، مسائل اور مشکلات کا سامناہے ۔ بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ سمارٹ میٹر نصب کرنے کی طرف مرکوز ہے جبکہ سپلائی پوزیشن بہتر کرنے کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سپلائی پوزیشن میں سمارٹ میٹر نصب کرے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا آپ پہلے عوام کو 24گھنٹے بجلی اور پانی کی سپلائی یقینی بنائے پھر سمارٹ میٹر نصب کرنے کی بات کیجئے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ امن و آشتی، بھائی چارہ ، ریاست کی وحدت، انفرادیت اور شناخت قائم رکھنے میں تاریخی رول ادا کرتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو طرّہ امتیاز بھی حاصل رہا ہے کہ یہ جماعت واحد سیاسی اور عوامی نمائندہ جماعت رہی ہے اور اس جماعت کی عظیم جانی اور مالی قربانیوں کی بدولت یہاں کے عوام کے وہ حقوق حاصل ہوئے جن سے وہ صدیوں تک محروم تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس ہر حال میں عوام کی نمائندگی کرتی رہے گی اور ہر ایک چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ جو لیڈران عمر عبداللہ سے ملاقی ہوئے اُن میں پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، میر سیف اللہ، تنویر صادق، شمیمہ فردوس، نذیر احمد خان گریزی، مبارک گل، حسنین مسعودی، شیخ محمد رفیع، پیر آفاق احمد، عمران نبی ڈار، الطاف احمد کلو، ایڈوکیٹ سیف الدین بٹ، مدثر شاہ میری، سارا حیات شاہ، انجینئر صبیہ قادری اور عفرا جان شامل ہیں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر
نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں: الطاف بخاری
تازہ ترین
متحدہ مجلسِ علماء جموں و کشمیر کی اپیل: انتشار سے گریز کیا جائے
تازہ ترین

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?