سرینگر// نیشنل کانفرنس کے ایک بیان کے مطابق مختلف سیاسی اور سماجی کارکنوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کا سلسلہ جاری جاری ہے اور اس سلسلے میں سنیچر کو ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے پیپلز کانفرنس کے متعدد اراکین نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سلسلے میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک مختصر تقریب پر پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے اُن کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر ایڈوکیٹ میر سیف اللہ اور پہاڑی ونگ کے انچارج سید رفیق شاہ بھی موجود تھے۔ علی محمد ساگر نے اس موقع پر کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کی آواز کو تقسیم کرنے کیلئے آج بھی بہت ساری تنظیمیں اور خودساختہ لیڈران منظر عام پر آرہے ہیں لیکن کامیابی صرف اور صرف اتحاد میںہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموںوکشمیر کے مفادات کی واحد ضامن ہے۔ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی مضبوطی وقت کی پکار ہے اور اس کیلئے ہمیں عوامی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا ہے، عوامی مسائل کو اُجاگر اور ان کا سدباب کرانے کے علاوہ دکھ سکھ میں کام آنا ہے۔