نیشنل مزدور کانفرنس کا اجلاس

 جموں // نیشنل مزدور کانفرنس کے صدر سبھاش شاستری نے گورنر انتظامیہ سے پنشنروں کے حق میں ساتویں تنخواہ کمشین کے بقایا جات کے سلسلہ میں پہلے کے احکامات میں ترمیم کرکے پنشنروں کے حق میں بقایا جات یکمشت ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔یہاں کانفرنس کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارے پنشنران ایک جیسے برتائو کے حقدار ہیں اور ان میں کوئی بھی امتیاز نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں  نے کہا کہ پنشنروں کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسلئے ان کو کٹیگریوں میں تقسیم کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔انہوں نے گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے انسانی جذبہ کے تحت اُٹھائے گئے متعدد اقدام کی ستائش کی اور پنشنروں کے حق میں واجب الادا تمام قسطوں کو یکمشت ادا کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے گورنر سے پنشنروں کے حق میں میڈیکل الائونس میں اضافہ کرکے اسے تین سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کی بھی اپیل کی۔اجلاس میں راجن بابو کھجوریہ، بی ایس جموال، رام سنگھ ، پرمجیت، سدیش بھگت، بودھ راج ،سریندر کمار، بھوپیندر سنگھ ، رمشی شرما ، سورن بھگت، سبھازش بھگت، وجء بھگت، دلیپ بھگت، ترسیم ،درشن باوا، سورج پرکاش، ترسیم شرما ،تلک راج اور گردھاری لعل نے بھی شرکت کی۔