ترال//ترال میں جاری ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل پنیر زالمی نے جیت لیا ۔T10کرکٹ ٹورنامنٹ کا آخری مقابلہ نہر یونائیڈڈ الیون اور پنیر زالمی کے درمیان گرین پارک کرکٹ اسڈیم نہر ترال میں کھیلا گیا۔ نہر یونائیڈڈ الیون نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوروں میں 146رن بنائے۔ پنیر زالمی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 2وکٹ کے نقصان پر فائنل میچ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں بہتر کار گرد گی کا مظاہرہ کرنے والے پنیر زالمی ٹیم کے کیپٹن شبیر احمد کھانڈے کو مین آف دی میچ جبکہ نوناٹیڈ الیون نہر کے عاقب احمد شاہ کو مین آف دی سیریزقرار دیا گیا ہے ۔فاتح ٹیم کو نقدی، ٹرافی ،وردی اور میڈل سے نوازا گیا جبکہ رنراپ ٹیم کے کھلاڑیوں میںبھی انعامات تقسیم کئے گئے۔ ٹورنامنٹ میں 45سے زیادہ ٹیموں نے شرکت کی ۔