سرینگر+بجبہاڑہ// //وادی کے یمین ویسار میں سڑک حادثوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ بجبہارہ میں منگلوار کو ایک تیزرفتار ٹرک نے ایک خاتون کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پرلقمہ اجل بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق بجبہاڑہ میں سرینگرجموں شاہراہ پرمنگل وار کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک خاتون راہگیر کو زوردار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی ہلاک ہوئی۔ مہلوک خاتون کی شناخت شریفہ بیگم زوجہ محمدیوسف کھورو ساکن بٹنگو اسلام آبادکے طور ہوئی ہے۔وہ حریت لیڈرغلام نبی سمجھی کی ہمشیرہ بتائی جاتی ہے۔ادھرپولیس ذرائع کے مطابق نگین کلب سرینگر کے نزدیک ایک سواری میٹاڈارزیر نمبرJK01P-1622 نے ایک راہگیرخاتون رفعت ارا زوجہ شوکت احمد ڈار ساکن نگین کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کوعلاج ومعالجہ کیلئے صورہ میڈکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا ۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس نے متوفی کی نعش کوتمام تر ضروری لوازمات کے بعد وارثاں کے حوالے کیا۔ سڑک کے ایک حادثے میں ماگام ہندوارہ کے نزدیک ایک ٹاٹا سومو زیرنمبرJK09-4181 نے ایک کمسن بچے سلیمان سناواللہ ولد سناواللہ پیر ساکن پازلپورہ کو ٹکرمارزخمی کیا جس کوعلاج و معالجہ کیلئے سب ڈسڑکٹ استپال ہندواڑہ منتقل کیاگیا۔ پولیس نے کیس درج کیا۔ اس دوران وادی میں دیگر حادثات میں سات افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات دیتے ہوئے ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ بڈگام ضلع کے کائوسہ گائوں میں شاہراہ پر ایک تویراگاڑی زیرنمبرJK01V-3913نے ایک شورلیٹ کارزیرنمبرJK015A-8687کوٹکرماری ،جس کے نتیجے میں میرگنڈ پٹن کی فریدہ زخمی ہوگئی جسے علاج ومعالجہ کیلئے نارہ بل پبلک ہیلتھ سینٹر لیجایاگیا۔پولیس نے کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ گاندربل میں ایک LP 407گاڑی زیرنمبرjk16-5471نے سڑک پر پیدل چل رہے ایک خاتون نسیمہ ساکن ورپش کوبیہامہ چوک میں ٹکر ماری۔زخمی خاتون کوضلع اسپتال گاندربل لیجایا گیا جہاں سے اُسے مزید علاج کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔پولیس نے کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔سرینگرمیں صفاپورہ کے ایک موٹرسائیکل سوارفیضان فیاض میرولدفیاض احمد ساکن صفا پورہ نے راجباغ میں تین شہریوں ریاض احمدڈارساکن آرم واری،عظاشان ساکن کاکہ پورہ پلوامہ اور شبیراحمدشیخ ساکن مہجورنگرکوٹکرمارکرزخمی کیا۔تینوں کو اسپتال علاج معالجہ کیلئے لیجایاگیا۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔سوپورمیں ایک نامعلومI 10 گاڑی نے دو راہگیروں محمدعاقب ساکن بارہمولہ اوروسیم احمدملہ ساکن تارزوکوٹکرمارکرزخمی کیا۔دونوں زخمیوں کوعلاج کیلئے سوپورسب ضلع اسپتال لیجایا گیا جہاں سے انہیں میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ منتقل کیاگیا۔پولیس نے کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کی ۔