جموں// نٹرنگ نے اپنے شاندار 35سال مکمل ہونے کے سلسلہ میں ہفتہ کے روز نٹرنگ اسٹڈیو ،کچی چھاونی،جموںمیں 10 ویں تھیٹر فیسٹول کے تیسرے روز ’’ دفتر میں ایک دن ‘‘ ڈرامہ پیش کیا گیا ، جوپرتاپ سہگل نے تحریر کیا ہے اور اسکے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔ نٹرنگ اپنے 35سال پورا ہونے کے یاد میں گُذشتہ11 مہینوں سے ہر ماہ چار ڈرامے پیش کرتی ہے۔اس موقعہ پر نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ گُذشتہ 11مہینوں سے گروپ نے اب تک 40 ڈرامے پیش کئے ہیں، جس کیلئے انہوں نے نٹر نگ ٹیم کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ نٹرنگ نے اس طرح سے نہ صرف سامعین کو متعدد موضوعات پر مبنی ڈرامے دیکھنے کا موقعہ فراہم کیا ہے بلکہ ا سے انکی تخلیقی اور ذہنی ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ڈرامہ ’’ دفتر میں ایک دن ‘‘ ایک دفتر میں ،جہاں پر ملازمین اپنے ہی طرز میں کام کرتے دکھائے گئے ہیں،چنانچہ انہیں ملازمت کا تحفُظ حاصل ہے اسلئے کوئی بھی اہلکار وقت پر دفتر آنے کی زحمت گوارا نہیں کرتا ہے۔بجائے اسکے وہ قوانین کو اپنی ذاتی سہولیت کے مطابق بدلتے ہیں۔دفتر میں ایک چپراسی بھی ہوتا ہے جو کسی کی بھی نہیں سنتا ہے ،کیونکہ وہ مستقل ملازم ہے۔ دفترمیں محکمہ کا ایک سربراہ ہے،جسے دفتر میں باقاعدگی برقرار رکھنے کا کام ہوتا ہے لیکن وہ بھی اپنی ذمہ اریوں سے بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے اورپنی ذاتی مصروفیات کو پورا کرنے میں اکثر و بیشتر غیر حاضر رہتا ہے۔ اس طرح خود ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جب سربراہ ہی کمزور ہو،تو ددفتر کا کیا حال ہو لیکن اچانک سربراہ بدل جانے سے دفتر کا نظام ہی بدل جاتا ہے۔ منوج کمار للوترہ، سوشانت سنگھ چاڑک، ابھینو شرما ،اُدت ساگر، کلدیپ انگرال، آرتی دیوی، سمت رینہ، اور چاہت کٹیال نے ا س ڈ رامہ میں بہترین کرداری کاکام کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔