نیوز ڈیسک
سری نگر// نامعلوم بندوق برداروں نے جمعہ کی شام وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے نوگام علاقے میں دو غیر مقامی لوگوں پر فائرنگ کی۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ سری نگر-بڈگام-پلوامہ بارڈر پر آج شام عسکریت پسندوں نے دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی۔
دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔