سرینگر//ریاست جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکٹورل آفیسر شیلندر کمار نے تمام ضلع الیکشن افسران کو 2 دنوں کے اندر اندر نوڈل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کے احکامات واپس لئے ہیں۔اس سلسلے میں چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے جاری مکتوب زیر نمبر 1876/CEO/ELEC/2019/3060-82 بتاریخ 26-04-2019 میں تمام ڈپٹی کمشنروں جو ضلع الیکشن آفیسر بھی ہیں، سے کہا گیا تھا کہ وہ اسمبلی الیکشن کے حوالے سے آنے والے دو دنوں کے اندر اندر نوڈل افسران کو تعینات کریں۔لیکن دو گھنٹے کے اندر ہی ان احکامات کو واپس لیا گیا۔اس سلسلے میں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو تحریری طور پر مطلع کیا گیا کہ ایسے احکامات واپس لئے جارہے ہیں۔