نوعمر لڑکی پر حملہ: بڈگام میں ایک ہی کنبہ کے 6 افراد گرفتار

نیوز ڈیسک
بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام میں پولیس نے پڑوسی خاندان پر ایک پڑوسی نوعمر لڑکی پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کی حالت ہسپتال میں تشویشناک ہے۔

 

 پولیس نے بتایا کہ بڈگام کے بونمقام ماگام گاو¿ں میں اندرونی سڑک کی تعمیر کے تنازعہ پر دو خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

 

پولیس نے مزید بتایا کہ عبدالخالق پرے کے اہل خانہ نے عبدالرشید پرے کے اہل خانہ پر حملہ کیا۔

 

حملے کے دوران عبدالرشید پارے کی 17 سالہ بیٹی کے سر پر تیز دھار چیز ماری گئی جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ زخمی کو ایس ڈی ایچ ماگام منتقل کیا گیا اور بعد میں اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

 اس سلسلے میں، چھ حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس تھانہ ماگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت نمبر 64/2022 کے تحت باقاعدہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔