نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں ایک شجر کاری مہم چلائی گئی جس کے دوران قدرتی ماحولیاتی توزان کو برقرار رکھنے کےلئے بڑے پیمانے پر پودے لگائے گئے ۔اس مہم کے تحت ایک غیر سرکاری تنظیم ننکاری مشن کی جانب سے گور نمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں پودے لگائے گئے ۔غور طلب ہے کہ قدرتی ماحولیاتی توزان کر بحال رکھنے کےلئے ضلع میں کئی تعلیمی اداروں و دیگر سرکاری دفاتر و اداروں میں شجر کاری مہم چلائی جارہی ہے ۔گزشتہ روز اس مہم کے تحت ننکاری مشن کے رضاکاروں نے گور نمنٹ ڈگری کالج کے منتظمین کے اشتراک سے پودے لگائے ۔رضاکاروں نے بتایا کہ اس مہم کا اصل مقصد لوگوں کو شجر کاری کے سلسلہ میں زیاد ہ سے زیادہ تعداد میں بیدار کرنا ہے تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے ۔اس شجر کاری مہم کے دوران کالج کے سٹاف ممبران و پرنسپل بھی موجود تھے ۔