رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں خراب ہوئے ہینڈ پمپوں کی مرمت کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے کام شروع کر دیاگیا ہے ۔سب ڈویژن میں خراب ہوئے ہینڈ پمپوں کے سلسلہ میں شکایت موصول ہونے کے بعد حکام کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک سنجیدہ قدم اٹھا کر خراب ہوئی مشینری کی مرمت کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔دیہاتی علاقوں میں خراب پڑے ہینڈ پمپ محکمہ جل شکتی کی طرف سے ٹھیک کروائے جا رہے ہیں ان کے ٹھیک ہونے جانے پر لوگوں کو پانی کی قلت سے نجات ملے گی ۔واضح رہے کہ نوشہرہ کے مختلف دیہاتوں میں محکمہ گراؤنڈ واٹر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کافی تعداد میں ہینڈ نصب کئے گئے تھے جن میں سے بیشتر ہینڈ پمپ ناکارہ ہو چکے ہیں اور وہ پانی دینے کے اہل نہیں رہ گئے تھے۔ محکمہ جل شکتی نوشہرہ کو موصول ہوئی ہینڈ پمپ کی خرابی کی شکایت پر اس کا نوٹس لیا گیا ہے اور خراب پڑے ہوئے ہینڈ پمپ کو ٹھیک کروانے کے لئے ضلع انتظامیہ سے میکینکل ٹیم ہینڈ پمپ کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کررہی ہے ۔