راجوری //نوشہرہ میں حد متارکہ پر ہندوپاک افواج کے درمیان ہوئی فائرنگ کے نتیجہ میں فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔یہ واقعہ نوشہرہ کے کلال سیکٹر میں پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے کلال سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے دوران ایک گولی سپاہی رینک کے ایک فوجی اہلکار کے جسم پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہواہے ۔مضروب اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال لایاگیاجہاں سے اسے مزید علاج کیلئے کمانڈ ہسپتال اودھمپور منتقل کردیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ یہ سنائپر کا واقعہ لگتاہے