جموں//گورنر این این ووہر انے نوروز جسے عالمی شجرکاری دِن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے ،کے موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارک باد دی ہے۔مبارک بادی کے اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ اس تہوار کو ثقافتی اور مذہبی اہمیت حاصل ہے ۔انہوںنے سماج کے سبھی طبقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پودے لگا کر تیزی سے بگڑتے ماحولیاتی توازن کو بحال کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے نوروزکے موقعہ پرلوگوں کو کو مبارک باد دی ہے۔مبارک بادی کے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ اُمیدظاہر کی کہ یہ تہوار ،جس کی مذہبی اور ثقافتی افادیت ہے ۔ریاستی جموں وکشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے ۔اس دن ریاست میں شجرکاری موسم کا رسمی طور پر آغاز ہوتا ہے ۔محبوبہ مفتی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بڑے پیمانے پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحولیات کو تحفظ دیں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نوروزکی تقریب پر ریاستی عوام خصوصاً شیعہ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے اورریاست میں خوشحالی ، امن و سلامتی اور ملی اتحاد کی فضا قائم و دائم رہنے کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ نوروزکی تقریب کے ساتھ ساتھ ریاست میں شجرکاری کا آغاز بھی ہوتا ہے اِس لئے ہمیں ریاست میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ گذشتہ تباہ کُن حالات کے دوران ہمارے سرسبز جنگلات کو کافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔پارٹی کے کارگذار صدرعمر عبداللہ نے بھی نوروز پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ دن تمدنی اور مذہبی اہمیت کا حامل ہے اور اس دِن کو عالمی شجرکاری کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ عمر عبداللہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ دن ریاست میں مکمل ترقی و خوشحالی کا ایک نیا پیغام لے کر آئے گا۔پی ڈی ایف چیئرمین اور ممبراسمبلی خانصاحب حکیم محمد یاسین نے نوروز کے موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ یہ دن ریاست میں امن اور خوشحالی کی نوید لیکر آئے۔ پی ڈی پی یوتھ ونگ کے نائب صدر اور ممبراسمبلی رفیع آبادیاور دلاور میر نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ دن ریاست اور ریاستی عوام کیلئے خوشیوں کا پیغام لیکر آئے۔