سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ نوروز کی تقریب کے پیش نظر لوگوں خصوصاً ریاست کے تینوں خطوں کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں لوگوں کوبنیادی سہولیات خاصکر بجلی ، پینے کی پانی ، صحت وصفائی ، ٹرانسپورٹ ، طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ وافر مقدار میں چاول ، آٹا ، کھانڈ اور رسوئی گیس کی سپلائی تمام راشن ڈیپوئوں پر دستیاب رکھیں۔ اِدھر پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال، ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ، جنوبی زون صدر محمد اکبر لون، وسطی زون صدر صدر علی محمد ڈار، شمیمہ فردوس،آغا سید محمود ، ممبراسمبلی الطاف احمد کلو، صدرِ ضلع پلوامہ غلام محی الدین میر، عرفان احمد شاہ، قمر علی آخون، فیروز خان، جاوید احمد ڈار ، پیر آفاق احمد اورتنویر صادق نے بھی انتظامیہ سے اپیل کی ہ وہ نوروز کی تقریب پر عوام کو تمام سہولیات میسر رکھے۔