جموں//گورنر این این ووہرا،وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نواتروں اور نو ریہہ کے موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اُن کی ترقی اور خوشحالی کی دُعا کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ نواتروں کو ریاست کے لئے ایک خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ لاکھوں کی تعداد میں شردھالؤ ان ایام کے دوران ماتا ویشنو دیوی کے استھاپن پر حاضری دیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس طرح کے تہواروں کے دوران ہمیں اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے کا موقعہ ملتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ دو تہوار ریاست میں امن، اخوت، روا داری، ترقی و خوشحالی کا پیغام لے کر آئیں۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نوراترا اور نورے کے موقعے پر ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دن ہم آہنگی ، بھائی چارے ، امن ، ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا پیغام لے کر آئے گا۔پارٹی کے لیڈران دیوندر سنگھ رانا، ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا ،سابق وزیر اجے سدھوترا،سابق ممبران قانون سازیہ بھوشن لال بھٹ نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔