جموں//نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ نے کہا کہ نوراترا تقریبات ہمیں بھائی چارے ، اخوت اور آپسی رواداری کے رشتوں کی یاد دلاتے ہیں ۔ نائب وزیراعلیٰ وئیر ہاوس جموں میں ٹریڈرس فیڈریشن کی طرف سے نوراترا کے سلسلے میں منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔سینئر بی جے پی لیڈراور ایم ایل اے ایسٹ راجیش گپتا ، آئی جی پی جموں ایس ڈی سنگھ ، ڈی آئی جی جموں اشکور وانی اور دیگر شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔نائب وزیرا علیٰ نے وئیر ہاوس جموں کی اقتصادیات کی ایک اہم کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے جلد ہی بڑھاوا دیا جائے گا تاکہ تاجر برادری کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے ۔اُنہوںنے کہا کہ ویئر ہاوس میں جدید طرز سہولیات بہم رکھنے سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔جموں شہر کو ترقی دینے کے سلسلے میں کئے جارہے اہم اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی سی روڑ جموں میں ایک کثیر منزلہ پارکنگ سہولیت قائم کرنے کے لئے 200کروڑ روپے مختص رکھے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی گنجانیت پر قابو پایا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ اسی طرح کے پارکنگ پروجیکٹ سپر بازار اور پنجترنی میں بھی عملائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پرانے جموں شہر میں بڑے پیمانے پر ترقی دی جارہی ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے جموں میں عملائے جارہے کئی دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں سیاحتی شعبے کو بڑھاوا دینے کے لئے 280کروڑ روپے پہلے ہی مختص کرا ئے گئے ہیں۔اسم وقعہ پر انہوںنے کہا کہ تواریخی مبارک منڈی پروجیکٹ کو جموں شہر کے ایک اہم سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دیا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو اس کی جانب راغب کیا جاسکے۔اس موقعہ پر خطا ب کرتے ہوئے راجیش گپتا نے حکومت کی طرف سے مختلف شعبوں میںحاصل کی گئی پیش رفت کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ویئر ہاوسز ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے تمام مسائل کو حل کرنے کی وعدہ بند ہے کیونکہ اسے جموں کی اقتصادیات میں ریڈھ کی ہڈی حاصل ہے۔بعد میں نائب وزیراعلیٰ نے لوگوں اور شردھالوئوں میں لنگر تقسیم کیا۔نائب وزیر اعلیٰ نے کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے کا دورہ کر کے شری مہد بھگوت سپتھ میں حاضری دی۔اس دوران انہوںنے لکھوی میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاور میں 300کروڑ روپے لاگت والے ترقیاتی کام ہاتھ میں لئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ متعلقین کو پہلے ہی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ یہ ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر اندر مکمل کریں تاکہ عام لوگ استفادہ کر سکیں ۔اُنہوںنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا بھر پور رول ادا کریں۔