عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کوکر ناگ کے ہانگل گنڈ علاقے میں 20سالہ نوجوان کی لاش دکان کے اندر لٹکتے ہوئے پائی گئی۔20سالہ امتیاز احمد جوکہ فوٹ ویئر دکان میں کام کر رہا تھا جمعرات کی صبح معمول کے مطابق کام پر گیا اور بعد ازاں اس کی لاش لٹکتے ہوئے برآمد کی گئی۔نوجوان کی موت کی وجوہات جاننے کی خاطر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔اس دوران185 بٹالین بی ایس ایف کے برہندیو رام نامی ہیڈ کانسٹیبل کو ہائر سیکنڈری سکول کنزر ٹنگمرگ میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے جے وی سی سرینگر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم جے وی سی سرینگر کے ڈاکٹروں نے اسے پہنچنے پر مردہ قرار دیا۔ادھربڈگام ضلع کے دودھ پتھری علاقے میں مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔72 سالہ سیاح للت کمار بانڈے ولد آنجہانی شوباگمل، سکنہ اندور مدھیہ پردیش بدھ کی شام سیاحتی مقام دودھ پتری میں بے ہوش ہو کر گر گیا تاہم اسے فوری طور پر ایس ڈی ایچ خانصاحب لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔دریں اثنائکٹھوعہ میںایک ٹرک کے ٹکر سے ایک شخص اور اس کے بیٹے کی موت ہو گئی۔دونوں ناگڑی گاؤں میں اپنے گھر جا رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل کر ہلاک کر دیا۔