سرینگر//ارشاداحمد//رحیم باغ مہجور نگر میں منگلوار کو ایک سترہ برس کے لڑکے نے مبینہ طور خودکشی کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کیا۔پولیس کے مطابق رحیم باغ مہجور نگر کے نویں جماعت کے سترہ سالہ طالب علم گگن دیپ سنگھ ولدجگجیت سنگھ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کو پنکھے کے ساتھ لٹکایا۔اگر چہ اُسے فوری طور صدراسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قرار دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں تھانہ صدر میںکیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔