Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

نوجوان ملک دشمنوں سے ہوشیاررہیں ملک کی کامیابی کی کلیدنوعمرنسل کے ہاتھ میں:نائب صدر

Towseef
Last updated: February 24, 2024 11:44 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یواین آئی

نئی دہلی// نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے ہفتہ کو نوجوانوں سے کہا کہ وہ ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھیں اور اس کام سے بیزار نہ ہوں اور ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو ہمیشہ ہندوستان مخالف کہانیاں بنانے اور پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں۔ دھنکڑ دارالحکومت میں دہلی یونیورسٹی کے 100ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے راستے کی کامیابی کی کنجی ملک کی نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کو نہ صرف اپنے لئے بلکہ ملک اور پوری دنیا کے لئے اپنا منفرد نشان چھوڑنا ہوگا کیونکہ ہم ‘واسودھائیو کٹمب’ کے تصور پر یقین رکھتے ہیں۔نوجوان طلباء کو ترقی یافتہ ہندوستان کے میراتھن سفر کا ایک اہم حصہ بتاتے ہوئے دھنکڑنے طلبا کو اس بات کی تلقین کی کہ جب ملک کی خدمت کی بات آتی ہے وہ ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف ہمیشہ چوکنا رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کی ملک دشمن باتیں پھیلانے کی بھوک کبھی نہیں مٹتی، ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جو ہماری تیز رفتار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو شتر مرغ کی طرح نہیں دیکھنا چاہتے۔نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری آپ سے اپیل ہے کہ قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھیں، اس کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔ قوم کے تئیں ہمارا عزم کبھی کم نہیں ہو سکتا۔ اسے دن رات 100 فیصد برقرار رکھنا ہوگا۔ دھنکڑ نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت میں نوجوانوں کا تعاون بڑا اور قیمتی ہے۔ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کو بے اثر کریں جو حکمت عملی کے ساتھ ہمارے قومی امیج کو خراب کرنے اور ہمارے آئینی اداروں کو داغدار کرنے میں مصروف ہیں۔ڈیجیٹل ادائیگیوں، خلائی تحقیق اور دیگر شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ آج امریکہ، یوروپ اور سنگاپور جیسے ممالک خلائی صنعت جیسے شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ انہیں اب ہماری صلاحیتوں پر یقین ہے۔ دھنکڑنے کہا “ذرا ہندوستان کے سفر کو دیکھیں۔ وقتاً فوقتاً سائیکلوں پر راکٹ کے پرزے لے جانے سے لے کر اب دنیا میں سیٹلائٹ لانچ کرنے تک ہم نے خواب دیکھنے کی ہمت کی ہے اور ہم نے ناممکن کو حاصل کر لیا ہے۔” دھنکڑ نے کہا “یاد رکھیں، آپ سب 2047 میں ہندوستان کے میراتھن سفر کا ایک اہم حصہ ہیں۔ اس کی کامیابی آپ کے کندھوں پر ٹکی ہوئی ہے، مجھے آپ سے پوری امید اور مکمل اعتماد ہے۔ قوم کامیاب ہوگی کیونکہ آپ ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ آپ نہ صرف اپنی قسمت کے معمار ہیں بلکہ ہمارے مشترکہ مستقبل کے بھی معمار ہیں۔” دھنکڑ نے نوجوانوں سے کہا ’’نہ صرف اپنے لیے بلکہ ملک اور دنیا کے لیے ایک نشان بنائیں کیونکہ ہم ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ میں یقین رکھتے ہیں۔ آپ کے پاس 2047 میں ترقی یافتہ ہندوستان کی کلید ہے۔ آپ کو اس کا دروازہ کھولنا ہوگا۔”

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مراکز اب موت کے پھندے بن امداد کے متلاشی 6 افراد سمیت مزید 23 فلسطینی جاں بحق
بین الاقوامی
قطر میں جنگ بندی مذاکرات حماس کاجواب جمعہ تک متوقع
بین الاقوامی
یورپ شدیدگرمی کی لپیٹ میں ۔8ہلاکتیں، ہنگامی انتباہات جاری ،جوہری ری ایکٹر بند کردئے گئے
بین الاقوامی
انڈونیشیا میں جہازغرقاب ۔4اموات،38لاپتہ
بین الاقوامی

Related

برصغیرتازہ ترین

21جولائی سے 21 اگست تک پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلانے کی حکومتی تجویز منظور

July 3, 2025
برصغیر

بہار میں ووٹر لسٹوں کی نظر ثانی کا معاملہ | الیکشن کمیشن مجاز لوگوں کی خط و کتابت پر غور کرے گا

July 2, 2025
برصغیر

مودی پانچ ممالک کے دورے پر روانہ | ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

July 2, 2025
برصغیر

کووڈ ویکسین کا حرکت قلب سے کوئی لینا دینا نہیں | ایمزاور آئی سی ایم آرکی مشترکہ تحقیق منظرعام پر

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?