سمت بھارگو
راجوری // سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے بلنوئی علاقے سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس کے پاس کوئی مشتبہ چیز پائی گئی جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک ہوائی بندوق ہے۔اطلاعات کے مطابق فوج اور پولیس نے لائن آف کنٹرول کے قریب بلنوئی گاؤں کے علاقے سے نوجوان کو حراست میں لیا، جس کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔یہ علاقہ پونچھ ضلع کے مینڈھر سب ڈویژن میں آتا ہے۔نوجوان سے ابتدائی طور پر فوج اور پولیس نے پوچھ گچھ کی، بعد میں اسے تھانے منتقل کردیا گیا جہاں اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ایک کالے رنگ کی پستول جیسی چیز جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ایک ائیر گن پکڑی گئی ہے۔