اننت ناگ حادثے میں ڈاکٹر سمیت2زخمی
سرینگر// ہندوارہ کے بدرکل علاقے میں جمعرات دوپہر ایک 29 سالہ نوجوان ریت کے ٹیلے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یاسر احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکن بدرکلی کئی دیگر مزدوروں کے ساتھ تھا اور کام کر رہا تھا کہ اس دوران ریت کے ایک ٹیلے کے نیچے دب گیا۔ اگرچہ وہاں پر لوگوں نے سخت کوششوں کے بعد اسے بچایا اور اسے جی ایم سی ہندوارہ میں داخل۔کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا گیا”۔ ادھرہریانہ کے 45 سالہ مزدور جمعرات کی صبح ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے کے نوبگ گاؤں میں اینٹوں کے بھٹے پر مردہ حالت میں پایا گیا۔اس کی شناخت بندر سنگھ ولد بنواری لال کے طور پر ہوئی ہے، جس کا تعلق ہریانہ کے کروکشیتر ضلع کے سائنا سیدا گاؤں سے تھا۔ سنگھ دلبر برک بھٹے میں گھوڑے کی گاڑی کے ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔ساتھی کارکنوں نے بتایا کہ وہ کل رات کھانے کے بعد اپنی جھونپڑی میں سونے گئے تو ان کی صحت معمول پر تھی۔ تاہم صبح جب اس کے ساتھیوں نے اسے جگانے کی کوشش کی تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی ورکی لاش کو سب ضلع اسپتال چاڈورہ منتقل کیا، جہاں طبی عملے نے پوسٹ مارٹم کا حکم دینے سے پہلے ابتدائی جانچ کی۔ادھر اننت ناگ کے بٹنگو علاقے میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے ایک ڈاکٹر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔عین شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار زیر نمبر JK01AJ-0198تھا جس کو ڈاکٹر طارق بشیر ولد بشیر احمد ساکنہ چھانہ پورہ سرینگر چلا رہا تھا اور ایک آلٹو K10 جس کا رجسٹریشن نمبر JK13Q-1297تھا کے مابین ٹکر ہوئی ۔حادثے میں ڈاکٹر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔