حکومت فروغ کی خاطر امداد فراہم کرنے کیلئے پُرعزم: سنہا
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیراپنی نوجوان صلاحیتوں کی وجہ سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سرفہرست ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تین روزہ کشمیر ایکسپو جمعہ کو ختم ہو گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پچھلے کچھ سالوں میں ملک میں اختراع کا ماحولیاتی نظام مضبوط ہوا ہے اور ہندوستان نے اسٹارٹ اپ کے میدان میں عالمی سطح پر اپنا مقام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہر مرحلے پر اسٹارٹ اپس کے لیے مناسب مدد کے ذریعے ماحول پیدا کیا گیا اوراسکے احیا کے لیے سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا”لاکھوں نوجوان اپنی آمدنی خود پیدا کر رہے ہیں اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کی وجہ سے ملازمتیں بھی حاصل کر رہے ہیں اور وہ دنیا کا حال اور مستقبل ہیں، تاہم، طویل مدتی کامیابی کے لیے نوجوان کاروباری افراد کو یہ سمجھنا ہو گا کہ اختراعات اور سٹارٹ اپ لوگوں اور معاشرے کے بارے میں ہیں نہ کہ صرف خیالات کے بارے میں۔اس ایکسپو کا انعقاد حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (DST) کے زیر اہتمام نیشنل انوویشن فانڈیشن-انڈیا (NIF) کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ اس تین روزہ نمائش میں جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے دیگر حصوں سے مختلف شعبوں میں 50 کے قریب نوجوان اختراع کاروں نے اپنی مصنوعات، ٹیکنالوجی اور خدمات کی نمائش کی۔”