سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ناظم زراعت کشمیرچودھری محمداقبال نے ڈگری کالج گاندربل میں مگس بانی کے سائنسی طریقوں پردوروزہ ضلع سطح کے سمینار کاافتتاح کیا۔پروگرام کااہتمام محکمہ زراعت وبہبودی کساناں نے نیشنل بی اینڈ ہنی مشن کے اشتراک سے کیاہے۔چیف ایگری کلچرافسر زرعی یونیورسٹی کے سائنسدان ،مگس بان ،کسان اوردیگرمتعلقین پروگرام میں موجودتھے۔افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ناظم زراعت نے مگس بانی کی متبادل ذریعہ آمدن کے طور اہمیت بیان کی ۔