اسلام آباد //اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے پارٹی الیکشن میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ایک بار پھر بلا مقابلہ پارٹی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔نواز شریف نے یہ عہدہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیے جانے کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ تاہم گذشتہ روز پارلیمان مںی منظور کیے جانے والے انتخابی اصلاحات کے بل کی وجہ سے ان کے پارٹی صدر بننے کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی تھی۔پیر کو نواز شریف جب کنونشن سنٹر پہنچے تو مسلم لیگ ن کے اراکین اور سینیئر رہنماو¿ں سمیت کھچا کھچ بھرے کنونشن سنٹر میں نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔نواز لیگ کے الیکشن کمشنر چودھری جعفر اقبال نے باضابطہ طور پر ان کی جیت کا اعلان کیا۔اس موقعے پر نواز شریف کا اپنی جماعت کے رہنماو¿ں اور کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا ’آج کے دن ہم وہ قانون آمر مشرف کو لوٹا رہے ہیں جس نے نواز شریف کا راستہ بند کیا۔‘انھوں نے شاعری کا سہارا لیتے ہوئے سیاسی مخالفین کو کہا کہ ’دل کو بغض اور حسد سے رنجور نہ کریں‘۔انھوں نے اپنی جماعت کے کارکنوں اور رہنماو¿ں کو بھی اس اصول پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کارکنوں کو بھر قوت کے ساتھ انہیں واپس لانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے مقبول جماعت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا ’ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔